اڈیالہ جیل احتجاج: انسداد دہشتگردی عدالت کا 14 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جج امجد علی شاہ نے 14 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انھیں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔