رحیم یار خان پریس کلب 2026 کی نئی انتظامیہ کا اعلان

رحیم یار خان: رحیم یار خان پریس کلب کی 2026ء کے لیے نئی انتظامی باڈی کے عہدیداران کا متفقہ طور پر اعلان کر دیا گیا

Jan 13, 2026 - 12:01
 0  350649
رحیم یار خان پریس کلب 2026 کی نئی انتظامیہ کا اعلان

رحیم یار خان: رحیم یار خان پریس کلب کی 2026ء کے لیے نئی انتظامی باڈی کے عہدیداران کا متفقہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔

کلیدی عہدوں پر انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر ممتاز مونس کلب کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ میاں سجاد اسلم جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ دیگر اہم عہدوں پر سینئر نائب صدر فیاض احمد، نائب صدور میاں فیصل اور ندیم عباس، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری احمد اشفاق، فنانس سیکرٹری شاہد جاوید چوہدری، سیکرٹری اطلاعات رانا حمزہ اور آفس سیکرٹری طاہر رحیم منتخب ہوئے ہیں۔

انتخابات کے بعد کلب کے ارکان نے نئی انتظامیہ کو ڈھول کی تھاپ پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر نئے صدر ڈاکٹر ممتاز مونس، سینئر نائب صدر فیاض احمد، سرپرست اعلیٰ عبدالقدوس، جنرل سیکرٹری سجاد اسلم، نائب صدر میاں فیصل اور مدثر وڑائچ نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

نئی انتظامیہ نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ رحیم یار خان پریس کلب کا بنیادی مقصد ضلع بھر کے تمام صحافیوں کو ایک مثبت اور مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے صحافیوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی پیشہ ورانہ مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرکے ارباب اختیار تک پہنچانا اور صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تربیتی پروگراموں میں معاونت بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ نئی انتظامیہ نے صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی بہتر نمائندگی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

amjad_malik https://t.me/awam_live