راجن پور میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 25 ایکڑ زمین بازیاب

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع راجن پور میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات راجن پور کے افسران و اہلکاران نے پولیس اور محکمہ ریونیو کے تعاون سے تحصیل راجن پور کے علاقوں رکھ شکار پور اور رکھ عیسن والا میں آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 25 ایکڑ سرکاری رقبہ ناجائز قبضے سے واہگزار کرا لیا۔

Dec 30, 2025 - 14:31
Dec 30, 2025 - 14:32
 0  506047
راجن پور میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، 25 ایکڑ زمین بازیاب

راجن پور (کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع راجن پور میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات راجن پور کے افسران و اہلکاران نے پولیس اور محکمہ ریونیو کے تعاون سے تحصیل راجن پور کے علاقوں رکھ شکار پور اور رکھ عیسن والا میں آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 25 ایکڑ سرکاری رقبہ ناجائز قبضے سے واہگزار کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق رکھ شکار پور میں 15 ایکڑ جبکہ رکھ عیسن والا میں 10 ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا کے زیر استعمال تھی، جسے مشترکہ آپریشن کے دوران واہگزار کرایا گیا۔ کارروائی کے دوران 02 ایکڑ رقبے پر قائم کچی اور پکی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا، جو غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔

محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق واہگزار کرائی گئی 25 ایکڑ سرکاری زمین کی مجموعی مالیت تقریباً تین کروڑ روپے بنتی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف قیمتی سرکاری اثاثہ محفوظ ہوا بلکہ قبضہ مافیا کے خلاف حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس مؤقف کی بھی عکاسی ہوئی ہے۔

سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر کے خلاف تھانہ صدر راجن پور میں قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرائے گئے۔ اس ضمن میں مقدمہ نمبر 992/25 اور 993/25 مورخہ 26 دسمبر 2025 کے تحت متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

amjad_malik https://t.me/awam_live